اسپنج سے برتن دھونے کے علاوہ یہ کام بھی ہو سکتے ہیں ۔۔ جانیں وہ کون سے کام ہیں جن میں برتن دھونے والا اسپنج آپ کی مدد کرسکتا ہے؟

image

کسی بھی چیز کو فالتو سمجھ کر ضائع کرنے کے بجائے ایک بار اس کے فائدے اور استعمال کرنے کے طریقے جان لینے چاہیئں تا کہ ضرورت کے وقت انہیں کام میں لایا جاسکے۔

اور ایسی بہت سی چیزوں میں ایک چیز برتن دھونے والا اسپنج بھی ہے، جس کا کام صرف برتن صاف کرنا نہیں ہے بلکہ یہ اور بھی کئی کام آ سکتا ہے۔ تو آیئے آج آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سے کام ہیں

برتن دھونے والے اسپنج کے دیگر استعمال:

۔ اگر آپ کے ریزر کی دھار کم ہوگئی ہے اور وہ صحیح طرح کام نہیں کر رہا ہے تو آپ اسے اسپنج کے ہرے والے حصے پر پھیریں، اس سے آپ کا ریزر صاف بھی ہوجائے گا اور اسکی دھار بھی تیز ہوجائے گی۔

۔ اکثر ہم پِنیں (سوئیاں) وغیرہ اِدھر اُدھر رکھ دیتے ہیں اور بعد میں جب ضرورت ہوتی ہے تو وہ ملتی نہیں ہیں۔ اسکا بہترین حل یہ ہے کہ آپ ایک اسپنج لیں اور اس میں اپنی پنز وغیرہ دبا کر رکھ دیں۔

۔ فریج میں مختلف کھانوں یا گوشت وغیرہ رکھنے کی وجہ سے بدبو بس جاتی ہے، اس بدبو کو دور کرنے کیلیئے آپ اسپنج پر بیکنگ سوڈا ڈالیں اور اسے فریج میں رکھ دیں۔ ایسا کرنے سے اسپنج، فریج میں موجود تمام بُو جذب کرلے گا۔

۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا برتن دھونے والا صابن لمبے عرصے تک چلے، تو آپ ایک اسپنج لے کر چُھری یا کٹر کی مدد سے اس میں کٹ لگائیں اور صابن کی ٹکی کو اس میں ڈال دیں، اس سے صابن زیادہ ٹائم چلے گا۔

۔ کھڑکی کے کناروں، جالیوں یا پھر پنکھے کی جالیوں کو صاف کرنے کیلیئے بھی آپ اسپنج کا استعمال کرسکتے ہیں، بس اس میں چکور کٹ لگائیں اور مخصوص جگہوں پر جمی دھول مٹی کو صاف کریں۔

You May Also Like :
مزید

Kitchen Sponge Hacks

Kitchen Sponge Hacks - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kitchen Sponge Hacks. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.