آرشلک اے ایس نے ’بیسٹ کنٹری بیوشن ٹو کارپوریٹ ریسپانسبلٹی ‘ کا ایوارڈ جیت لیا

image
گھریلو آلات بنانے والے دنیا کے ممتاز ادارے کویہ ایوارڈ2017 یورپین چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آ ف پروکیورمنٹ اور سپلائی منیجمنٹ ایوارڈز کی جانب سے عطا کیا گیا ہے

استنبول، یکم نومبر،:2017 گھریلو آلات بنانے والے ممتاز عالمی ادارے آرشلک اے ایس کو، جس نے حال ہی میں پاکستان کے ممتاز ہوم ایپلائنسز بنانے والے ادارے ڈاولینس کو حاصل کیا ہے، 2017 یورپین سپلائی منیجمنٹ ایوارڈز کے موقع پر ’بیسٹ کنٹری بیوشن ٹو کارپوریٹ ریسپانسبلٹی‘ ایوارڈ زسے نوازا گیا جس کا اہتمام چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف پروکیورمنٹ اینڈ سپلائی (CIPS)اور ProcureCon نے کیا تھا۔

سسٹین ایبلٹی کو کمپنی میں مرکزیت حاصل ہے ۔ آرشلک کو ملنے والا ایوارڈ سپلائرز کے ساتھ جاری کاموں اور اپنے ’ٹرانسپیرنسی ان بزنس‘ تربیتی پروگرام کے ذریعے اپنی پوری سپلائی چین میں ٹرانسپیرنسی اور سسٹین ایبلٹی کو بہتر بنانے کا اعتراف ہے۔یہ پروگرام جو 2015اور 2016میں متعارف کرایا گیا تھا،آرشلک کے سپلائرز کو سسٹین ایبلٹی رپورٹنگمیں تربیت اور کوچنگ اور سماجی معاملات، ماحول ، انسانی حقوق اور دیگر اخلاقی معاملات میں سرٹیفکیشن دی گئی تھی۔

اپنے سپلائرز کو مزید سسٹین ایبل اور بااختیاربنانے کے لیے آرشلک نے کمپنی اور اپنے سپلائرز کے لیے نہ صرف سماجی فوائد حاصل کیے ہیں بلکہ یورپ اور امریکا کی مرکزی ایکسپورٹ مارکیٹوں میں مالی اعتبار سے زیادہ مسابقتی ہو گئی ہے۔

حالیہ CIPSایوارڈز میں آرشلک کی کوششوں کا اعتراف کمپنی کی ساکھ میں ایک سسٹین ایبلٹی لیڈر کے طور پر اضافہ کیا ہے جس کے بعد کمپنی ترکی کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے گزشتہ ماہ ڈاؤ جونز سسٹین ایبلٹی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں جگہ بنائی ہے۔

CIPSسپلائی چین منیجمنٹ ایوارڈز یورپ اور ProcureConیورپ کی شراکت میں دیا جانے والا یہ ایوارڈ پروکیورمنٹ اور سپلائی چین کے پیشے ایکسی لینس کا قابل احترام بینچ مارک ہے۔ا س میں پروکیورمنٹ کے تمام شعبوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں کارپوریٹ سسٹین ایبلٹی، پیپل ڈیویلپمنٹ اور سپلائی ریلیشن شپس بھی شامل ہیں۔

اس ایوارڈ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے آرشلک کے چیف فنانشل آفیسر، پولات سین نے کہا،’’ہمارے لیے اس پروقار CIPSسپلائی چین منیجمنٹ ایوارڈ کو حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے کیوں کہ یہ ہمارے سپلائرز کے ساتھ جاری ہمارے کاموں کا اعتراف ہے جس میں ہم اپنی کمپنی میں پائے جانے والی سسٹین ایبلٹی کو برقرار رکھتے ہیں۔ آرشلک میں ہمیں فخر ہے کہ اپنی پوری ویلیو چین میں سسٹین ایبلٹی کو کمپنی کا حصہ بنانے میں ہم انڈسٹری لیڈر ہیں۔یہ عزم ایک ذمہ دار کاروبار کے طورپر ہماری پوزیشن کو مضبوط بنائے گا، ہماری سپلائی چین کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ اپنے مسابقتی فائدے میں اضافے کے لیے مزید جدت اختیار کریں۔‘‘

آرشلک کی اس غیرمعمولی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاؤلینس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ، حسن جمیل نے کہا،’’یہ ہماری صدر کمپنی کے لیے ایک اور اعزاز ہے اور ایسے پروقار ایوارڈ کا ملنا اس بات کا اشارہ ہے کہ ہم یعنی آرشلک یا ڈاؤلینس پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتے ہیں اور ہمارے اپنی کارپوریٹ ریسپانسبلٹی کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہونے کے ساتھ بہترین کسٹمر سروسز کو بھی یقینی بنا رہے رہیں۔‘‘


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts