کپل شرما نے شادی کا اعلان کر دیا,کب اورکس کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں ،راز سے خود ہی پردہ اٹھا دیا

image

کپل شرما نے شادی کا اعلان کر دیاکب اورکس سےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں ،راز سے خود ہی پردہ اٹھا دیا
ممبئی: معروف کامیڈین اور اداکار کپل شرما نےآخر کار شادی کر نے اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شر ما نے اپنے بیان میں کہا کہ میری ماں مجھے پر شادی کرنے کے لیے زور ڈال رہی ہے اس لیے میں نے2018 میں گنی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


کپل شرما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گنی سے اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ میں گنی سے بے پناہ محبت کرتا ہوں اورمیں گنی کے بغیر نامکمل ہوں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے یہ خبریں منظر عام پر تھیں کہ معروف اداکار اور کامیڈین کپل شرما نے خاتون شریک سٹار سمونا چکرورتی کی وجہ سےاپنی گرل فرینڈ گِنی چتراتھ سے راہیں جدا کر لیں تھیں ۔ لیکن کپل شرما نے اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گنی سے نہ صرف اظہار محبت کر دیا بلکہ ان سے شادی کا ادارہ بھی ظاہر کر دیا ہے۔

کپل شرما نےشادی کر نے کا اعلان کر دیا


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US