وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟25 کلو وزن کم کرنے والی بھارتی اداکارہ نےمداحوں کو اہم مشورہ دے دیا

image

وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟25 کلو وزن کم کرنے والی بھارتی اداکارہ نےمداحوں کو اہم مشورہ دے دیا

ممبئی:معروف اداکارہ   نے 4 ماہ میں 25 کلو وزن کیسے کم کیا ؟ اداکارہ نے خود ہی اہم زار سے پردہ اٹھا دیا۔

معروف اداکارہ نےبھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں کبھی بھی بہت دبلی نہیں تھی ، میرے قد کے مطابق میرے جسامت بلکل ٹھیک تھی۔ میں نے فلم "دم لگا کر ہئی شاہ"کے لیےاپنا وزن بڑھایا تھا ۔فلم کی شوٹنگ کے وقت میرا وزن 86 کلو تھا اورفلم کی شوٹنگ ختم ہونے  کے بعد میں نے تقریبا 4ماہ میں 25 کلو وزن کم کیا تھا۔

بھومی نے اپنے مداحوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ  آپ اپنے زائد وزن کے باعث پریشان نہ ہوں ۔ اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو آپ بھی میری طرح اپنا وزن کم کر سکتے ہیں ۔


اداکارہ نے اپنے بیان میں بتا یا کہ میں پانی بہت پیتی تھی خاص کر "ڈیٹوکس واٹر" میں نے چکنی چیزیں،جنک فوڈ اور سافٹ ڈرینکس بلکل چھوڑ دیں تھی اور ساتھ ہی ساتھ میں ڈائیٹ بھی کرتی تھی۔روزانہ ایک گھنٹہ وزش بھی میرے معمول کا حصہ تھا۔


مداحوں کے اصرار پر بھومی اپنا ڈائیٹ پلان منظر عام پر لے آئی ہیں۔ اس آسان دائٹ پلان کو فولو کر کے آپ بھی بھومی کی طرح دلکش اور خوبصورت نظر آسکتے ہیں ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US