ڈاؤلینس اور آرشلک اے ایس کے شاندار انضمام کو ایک سال مکمل ہو گیا

image
دونوں اداروں کے سینئراہلکاروں نے صارفین کے لیے اعلیٰ ترین معیارکی فراہمی کے ساتھ پاکستانی مارکیٹوں میں اپنے قدم مزید مضبوط بنانے کا عہد کیا

2017پاکستان کے ممتاز ہوم ایپلائنسز بنانے والا نمبر 1برانڈ ڈاؤلینس آج آرشلک اے ایس کے ساتھ اپنے انضمام کی سالگرہ شاندار انداز میں منا رہا ہے۔ آرشلک اے ایس گھریلو مصنوعات تیار کرنے والا ممتازعالمی ادارہ ہے۔

آرشلک کے ساتھ اپنے انضمام کے بعد سے ڈاؤلینس نے جدید ترین پروڈکٹس متعارف کرائی ہیں جنہوں نے صارفین کے لیے ایسے معیار مقرر کیے ہیں جو پہلے کبھی نہیں تھے۔ان میں سے بعض اہم ترین فیچرز فرنٹ لوڈ واشنگ مشینیں، نو فراسٹ ریفریجریٹرز سیریزاور مقامی مارکیٹوں میں پہلی مرتبہ دستیاب ہونے والی ڈش واشر سیریز اوردیگر چھوٹے گھریلو
آلات ہیں جن سے حریف برانڈز کے لیے مقابلے کی فضا سخت ہو گئی ہے۔

انضمام کی یہ سالگرہ ایک نئے آغاز کی علامت بھی ہے کیوں کہ ڈاؤلینس مارکیٹ میں ایپلائنسز کی نئی رینج متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے جن کا صارفین نے پہلے کبھی تجربہ نہیں کیا
ہے اور اس طرح محدود بجٹ والے صارفین کی طلب بھی پوری ہوگی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرشلک اے ایس کے کنٹری منیجر، صالح ارسلانتش نے کہا،’’ہماری ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی ٹیم کے مطابق پاکستانی مارکیٹوں میں بہت زیادہ گنجائش
موجود ہے لیکن جب الیکٹرونک ایپلائنسز کی انڈسٹری کی بات آتی ہے تو ڈاؤلینس ایک قائد کا درجہ رکھتا ہے۔‘‘

صالح ارسلانتش نے مزید کہا،’’اس کا نتیجہ یہ ہے کہجب صارفین کو الیکٹرونک ایپلائنسز خریدنا ہو تو ڈاؤلینس ان کی پہلی ترجیح ہوتا ہے اور ایسا بھرپور ٹیم ورک کی وجہ سے ہے جسے ڈاؤلینس نے مقرر کیا ہے تاکہ خود کو اپنے حریفوں سے ایک قدم آگے رکھ سکے۔۔نتیجے کے طور پر ہم اپنے منتخب کردہ ڈیلرزاور ری سیلرز کا اعتماد حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے
ہیں جو خود بھی انڈسٹری لیڈر ہیں اور انہوں نے ہمارے برانڈپر غیر معمولی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔‘‘

دونوں اداروں کے اعلیٰ اہلکاروں نے انضمام کی پہلی سالگرہ شاندار انداز میں منائی اور مقامی انڈسٹری میں اپنے قدم مزید مضبوط بنانے کے ساتھ اسی عزم کو برقرار رکھنے کا عہد کیا۔
 


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts