اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس، کامرس ، آرٹس، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن و میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواروں کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔گورنمنٹ کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز کے طلباء اپنے انرولمنٹ فارم بروز پیر 16ستمبر سے 31اکتوبر تک جبکہ پرائیویٹ کالجوں کے طلباء 16ستمبر سے 15اکتوبر تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔
بورڈ کے جاری کردہ لیٹر نمبر BIE/ENROLMENT/138/2019 کے مطابق گورنمنٹ کالجوں
اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء اپنے انرولمنٹ فارم بروز پیر 16ستمبر سے
بروز جمعرات 31اکتوبر تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کالجوں کو
ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ فارم 4نومبر اور 5نومبر 2019ء تک انرولمنٹ سیکشن (کمرہ
نمبر 53) سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس کے کمرہ نمبر 4 میں جمع کروادیں۔یاد رہے
کہ رواں سال بھی محترم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور
ہائرسیکنڈری اسکولوں کے طلباء کی انرولمنٹ فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ
تعلیمی اداروں کے طلباء بغیر کسی فیس کے انرولمنٹ فارمز اپنے کالجوں اور ہائیر
سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز
انرولمنٹ فارمز بورڈ آفس سے 10روپے فی فارم کے حساب سے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ یہی
فارم بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ بورڈ کی
طرف سے تمام گورنمنٹ تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ انرولمنٹ فارمز
کے ساتھ ایسے تمام طلباء کی فہرست منسلک کریں جنہیں موجودہ تعلیمی سیشن میں 27اگست
تک گیارہویں جماعت میں داخلے دیئے گئے ہیں۔ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ 2020ء کے
سیشن میں گورنمنٹ کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی جانب سے آنے والے وہ
انرولمنٹ فارمز قبول نہیں کیے جائیں گے جس میں تعلیمی اداروں نے SECCAP رولز کی
خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسے طلباء کو داخلہ دیا ہو جن کے میٹرک میں حاصل کردہ نمبرز
SECCAP کی جانب سے ان تعلیمی اداروں میں داخلہ کیلئے طے شدہ نمبرز سے کم ہیں، اگر
ایسے طلباء کے انرولمنٹ فارمز بھیجے گئے تو اس کی تمام تر ذمہ داری ان گورنمنٹ
کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی ہوگی۔اس کے علاوہ ایسے تمام طلباء کی فہرست بھی
بورڈ آفس کو بھیجنا ہوگی جنہیں رولز کے تحت عبوری داخلے (Provisionally Admission)
دیے گئے ہیں ساتھ ہی واضح کرنا ہوگا کہ ان طلباء کوعبوری داخلے کیوں دیئے گئے۔ بور
ڈ کی طرف سے طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ انرولمنٹ فارم پُر کر کے اس کی ایک
فوٹوکاپی اور تمام ضروری دستاویزات میٹرک کی مارکس شیٹ، ایڈمیشن سلپ، فیس ادائیگی
کی سلپ کی دوفوٹو کاپیاں فارم کے ساتھ ضرور منسلک کریں۔
اسی طرح بورڈ کے جاری کردہ لیٹر نمبر BIE/ENROLMENT/137/2019 کے مطابق پرائیویٹ
کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء اپنے انرولمنٹ فارم مبلغ 1000 روپے فیس
کے ساتھ بروز پیر 16ستمبر سے 15اکتوبر 2019ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع
کرواسکتے ہیں جبکہ تعلیمی ادارے انرولمنٹ فارم متعلقہ سیکشن (کمرہ نمبر 53) سے
تصدیق کے بعد بمع فیسوں کے پے آرڈر 17اور 18اکتوبر 2019ء تک بورڈ آفس میں جمع کرانے
کے پابند ہوں گے۔ جو طلباء ناگزیر وجوہات کی بناء پر درج بالا تاریخوں میں انرولمنٹ
فارم جمع کروانے میں ناکام رہیں وہ 19اکتوبر سے 28اکتوبر 2019ء تک 500روپے لیٹ فیس
کے ساتھ، یکم نومبر سے 9 نومبر تک 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 14نومبر سے 23نومبر تک
1500روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 28نومبرسے 7دسمبر تک 2000روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 12دسمبر
سے 19دسمبر تک 2500روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 26دسمبر 2019ء سے 4جنوری 2020ء تک
3000روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے فارم جمع کرواسکتے ہیں۔ پرائیویٹ تعلیمی ادارے
انرولمنٹ فارمز بورڈ آفس کے اسٹور روم سے 70روپے فی فارم کے عوض حاصل کرسکتے ہیں ۔