7 کروڑ کی شرٹ ۔۔ اس عام سی شرٹ میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ یہ اتنی مہنگی ہے؟

image
مہنگے کپڑوں کی قیمت سن کر ہی حیرانی ہوتی ہے اور سب یہی سوچتے ہیں کہ آخر ان کپڑوں میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ یہ اتنے مہنگے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو دکھا رہے ہیں 2012 میں بننے والی ایک ایسی شرٹ کے بارے میں جس کی قیمت 7 کروڑ روپے ہے۔

اس شرٹ کی خاص بات کیا ہے؟

اس شرٹ کا نام سوپر لیٹوو لگژری ٹی شرٹ ہے۔ جس کو لندن میں بنایا گیا تھا۔ اس شرٹ کو کلین انرجی سے بنایا گیا تھا۔ یہ وہ انرجی ہے جس کو ہم اپنے ماحول سے جذب کرکے حاصل کرتے ہیں۔ یہ وہی انرجی ہے جو گھروں کے سولر سسٹم میں استعمال ہوتی ہے۔ اس شرٹ کو بنانے کے لیے اس میں سے صفر حد تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کو خارج کیا گیا تھا۔ اس کے اندر 16 ڈائمنڈ کا استعمال کیا گیا تھا۔ جن میں ایک وائٹ ڈائمنڈ جبکہ باقی بلیک ڈائمنڈز کا استعمال کیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ شرٹ اتنی مہنگی ہے۔

اب کیسے ملے گی؟

اس شرٹ کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو لندن کے لگژری برانڈ سے رابطہ کرنا ہوگا۔ یہ ایشیائی ممالک میں سوائے چائنہ کے علاوہ کہیں بھی دستیاب نہیں ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts