گڑیا کو نومولود بچہ سمجھ کر پولیس نے گاڑی کا شیشہ ہی توڑ دیا ۔۔ حقیقت معلوم ہونے کے بعد گاڑی کے مالک نے کیا کیا؟

image

برطانیہ میں عجیب نوعیت کا واقعہ پیش آیا جہاں پولیس کی کارروائی کے دوران کچھ ایسا معاملہ پیش آیا کہ لوگ بھی اپنی ہنسی نہ روک پائیں۔

ایک گاڑی موجود تھی جہاں جس کے اندر بچے کے رونے کی آواز آرہی تھی۔ پولیس نے جب گاڑی سےبچے کے رونے کی آواز سنی تو گاڑی کھولنے کی کوشش کی لیکن دروازہ لاک تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی کیولینڈ پولیس افسر کو گاڑی سے بچے کے رونے کی آواز سنائی دی گئی تھی لیکن دروازہ لاک ہونے کے باعث اور بچے کو با حفاظت باہر نکالنے کے لیے کی خاطر گاڑی کا شیشہ توڑنا پڑا۔

پولیس افسر نے جیسے ہی گاڑی کا شیشہ توڑا توبچے کی شکل دیکھ کر حیران رہ گیا کیوں کہ وہ ایک گڑیا تھی۔

گاڑی کے مالک کا اس حوالے سے پولیس افسر کو کہنا تھا کہ اس نے یہ گڑیا اپنی بیٹی کےلیے بطور کرسمس کا تحفہ خریدی ہے۔

بعد ازاں پولیس افسر نے گاڑی کا شیشہ توڑنے پر گاڑی کے مالک سے معذرت کرتے ہوئے انہیں رقم دینے کا بھی فیصلہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts