وہ کہاوت بڑی مشہور ہے کہ دینے والا جب بھی دیتا، دیتا چھپڑ پھاڑ کے۔ ایسا ہی ایک حیران کن واقعہ امریکی شہری کے ساتھ پیش آیا کہ گیا تو وہ اپنے بچوں کے لیے چاکلیٹ اور دودھ لینے تھا مگر واپس کروڑ پتی بن کر گروسری اسٹور سے باہر نکلا۔
امریکی شہر نارتھ چیسٹر فیلڈ کے رہائشی ایک شخص ڈینس وِلوبی دودھ اور بچوں کے لیے چاکلیٹ لے کر اسٹور سے باہر آرہے تھے کہ انہوں نے سوچا کہ اسکریچ کارڈ خرید کر قسمت آزمائی جائے۔
انہوں نے کارڈ کو وہیں خریدا اور نمبر ملائے تو انہوں نے پلاٹینم لاٹری جیت چکے تھے۔ واضح رہے کہ پلاٹینم انعام سب سے بڑا ہوتا ہے۔
ورجینیا لاٹری کے ترجمان کے مطابق ڈینس نے یہ لاٹری کا ٹکٹ سیون الیون نامی اسٹور سے خریدا تھا یعنی وہ چاکلیٹ لینے گئے تھے اور کروڑ پتی بن کر واپس آئے۔