امریکہ میں ایسے جڑواں بہن بھائی کی پیدائش ہوئی ہے جو ہیں تو جڑواں لیکن دونوں کی پیدائش کے دورانیے میں پورے ایک سال کا فرق ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے بھلا یہ کیسے ممکن ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ کیلیفورنیا ریاست سے تعلق رکھنے والے یہ بہن بھائی 31 دسمبر کی رات کو پیدا ہوئے۔
15 منٹ کے فرق سے پیدا ہونے والے جڑواں بہن بھائی
اسپتال کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق خاتون فاطمہ میڈریگال اور رابرٹ ٹریجیلو کے گھر پہلا بیٹا 11 بج کر 45 منٹ پر جبکہ دوسری بیٹی پندرہ منٹ بعد ٹھیک 12 بجے یعنی 1 جنوری کو پیدا ہوئی۔ جڑواں بچوں کے والدین بننے والے جوڑے نے بیٹے کا نام الفریڈو اور بیٹی کا نام الائن رکھا ہے۔
سالگرہ بھی الگ دن ہوگی
اس خبر کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ دونوں بہن بھائی جڑواں ہونے کے باوجود اپنی سالگرہ الگ دن اور مہینے میں منائیں گے۔ اس طرح کے بچوں کی پیدائش 20 لاکھ میں ایک فیصد ہوتی ہے