میرے زندہ بچنے کے امکانات بہت کم تھے لیکن ۔۔ 65 دن کورونا کی وجہ سے کوما میں رہنے والی خاتون کی کہانی

image

کورونا نے آج بھی لوگوں کا جینا محال کیا ہوا ہے اور اس کی تباہ کاریاں آج بھی جاری ہیں۔

ایک امریکی خاتون جن پر گذشتہ برس کورونا نے حملہ کیا وہ 65 دن تک کوما میں رہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائرس کا شکار ہونے والی خاتون اینڈریا آریاگا بورگس جو کورونا ویکسین کے خلاف تھیں انہوں نے اور ویکسین نہ لگوانے کے باعث کووڈ کا شکار ہوگئی تھیں۔

اب وہ بیماری سے صحتیاب ہوئی ہیں جس کے بعد انہوں نے ویکسین لگوانے کو ترجیح دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے خاتون اینڈریا کا کہنا تھا کہ میں صحت مندتھی، دل اور پھیپھڑوں کاکوئی مسئلہ درپیش نہیں تھا لیکن ساڑھے 4 ماہ اسپتال میں گزارے اور 65 دن کوما میں رہی۔

یہاں تک کہ کوما سے باہر آنے والی اینڈریا نے کہ کہ ڈاکٹرز نے انہیں بتا دیا تھا کہ ان کے بچنے کے امکان صرف 5 فیصد باقی ہیں لیکن میں پھر بھی صحتیاب ہوگئی۔ اگر کہا جائے کہ خاتون موت کے قریب سے ہوکر آئیں تو غلط نہ ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts