ایک اور بچے کی جہاز میں پیدائش ۔۔ عملے نے فوری طور پر کیا کیا؟

image
20 سالہ خاتون کے ہاں جہاز میں بچے کی پیدائش ہوئی۔ یہ واقعہ عالمی میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے۔ مڈغاسکر سے سر سیووساگور رامگولام جانے والی جنوبی افریقی فلائٹ میں خاتون کی طبیعت اچانک خراب ہونے لگی۔ جس پر اس نے ایئرہوسٹس کو بتایا کہ مجھے لیبر پین ہو رہا ہے۔ فلائٹ کو پہنچنے میں وقت زیادہ درکار ہے۔ میری ڈیلیوری کا وقت قریب ہے۔ جس پر ایئرہوسٹس نے کہا کہ جہاز میں اتنی جگہ نہیں ہے کہ ڈیلیوری کروائی جا سکے۔ جس کے بعد خاتون جہاز کے واش روم میں گئی۔ ایک گھنٹے تک وہ خاتون وہیں رہیں۔ یہاں تک کہ بچے کی پیدائش ہوگئی۔ خاتون نے بجائے بچے کو بحافظت رکھنے کے وہیں واش روم کے ڈس بن میں ڈال دیا اور خود سیٹ پر جا کر بیٹھ گئی۔ جب فلائٹ سر سیووساگور رامگولام پہنچنے والی تھی تو جہاز کے عملے نے صاف صفائی شروع کی، مسافروں کو ان کی چیزیں بحافظت دیکھنے کا آرڈر کیا۔ جوں ہی ایئرہوسٹس واش روم گئی تو دیکھا کہ ڈس بن خود بخود حرکت کر رہا ہے۔ جب کھول کر دیکھا تو اس کے اندر سے بچہ برآمد ہوا۔ سب سے پوچھ گچھ ہوئی لیکن کسی نے ہاں نہ کی۔ لیکن ایک ایئرہوسٹس جس کو معلوم تھا کہ وہ بچہ اسی عورت کا ہے جس نے ڈیلیوری کرنے کے لیے کہا تھا۔ اس عورت کو جب پکڑا گیا تو اس نے منع کردیا کہ بچہ میرا نہیں ہے، تاہم ایئر پولیس نے خاتون اور بچے کو پہلے ہسپتال منتقل کیا تاکہ وہ یہ دیکھ سکیں کہ ماں اور بچے کو کمزوری تو نہیں۔ البتہ دونوں صحت مند ہیں۔ بچے کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔ ایئر انتظامیہ نے خاتون سے انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ خاتون جو 2 سال کے ورک پرمٹ پر ماریشس پہنچی تھی، اس سے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد پوچھ گچھ کی جائے گی اور نومولود بچےکو چھوڑنے کے الزام میں جیل میں قید کیا جائے گا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts