لڑکی نے شیر کو ہی گود میں اُٹھا لیا ۔۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

بہادر لڑکی نے شیر کو گود میں اُٹھا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ یہ لڑکی دراصل کویت کے علاقے صحابیہ کی رہائشی ہے۔ اس کےو الد پولیس میں ہیں۔ لڑکی اس شیر کی مالکن ہے۔ شیر کی کچھ دنوں سے طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ اس لیے وہ اسے باہر نہیں لے کر جا رہی تھی۔ لیکن کچھ دن بعد جب یہ لڑکی اپنے شیر کو باہر لے کر گئی تو خود ہی گود میں اُٹھا لیا۔ ویڈیو عالمی میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

ویڈیو میں شیر کے دھاڑنے کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ لڑکی کی بہادری کو بھی سرہا رہے ہیں۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مالکن اتنا خیال کرنے والی ہے۔ ایسے مالک ہر جانور کو ملیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts