مجھے ارینج میرج کرنے سے بچا لیں، نیک بیوی سے ملا دیں ۔۔ پاکستانی نوجوان نے انگلینڈ میں اپنے رشتے کے لیے بل بورڈ پر بڑا سا اشتہار دے ڈالا، سوشل میڈیا پر وائرل

image

پاکستان میں تو آپ نے جگہ جگہ ضرورت برائے رشتہ کے اشتہار دیکھے ہوں گے۔ لیکن اب انگلینڈ میں بھی رشتےکے اشتہار سڑکوں پر لگنے لگے ہیں۔ پاکستانی 29 سالہ نوجوان محمد مالک جو سکھ برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنا رشتہ ڈھونڈنے کے لیے ایک آن لائن ایپ بھی بنائی ہے اور ساتھ ہی رشتے کا اشتہار بل بورڈ پر لگوا ڈالا۔

سوشل میڈیا پر محمد مالک کے رشتے کے اس اشتہار کا چرچہ خوب عام ہو رہا ہے۔ انہوں نے اشتہار میں لکھا ہے کہ: '' مجھے ارینج میرج سے بچا لو، نیک بیوی سے ملوا دو، میں ارینج میرج کے خلاف نہیں ہوں۔ مجھے بس خود سے اپنے لیے کوشش کرنے دیں۔ میں ایک اچھی اور نیک بیوی ڈھونڈنا چاہتا ہوں۔ ''

اپنا رشتہ خود ڈھونڈنا کوئی غلط کام نہیں ہے۔ مجھے کچھ نیا کرنے کا خیال آیا تو میں نے یہ طریقہ اپنایا۔ اب میں امید کرتا ہوں کہ میرے پاکستانی بھائی اور برطانیہ کے دوست میرا ساتھ دیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts