ڈلیوری بوائے 13 سالہ لڑکی کو ایسی چیز تھما کر چلا گیا کہ ماں کا غصے سے برا حال ہوگیا

image

کبھی کبھار غلط فہمی کی بنیاد پر ایسا کام ہو جاتا ہے جس پر معافی مانگتے ہوئے بھی شرمندگی محسوس ہو۔اور جس کے ساتھ یہ کام ہوتا ہے اسے اگر معلوم ہوجائے تو غصے میں آجاتا ہے۔

برطانیہ میں ایک عجیب طرز کا واقعہ پیش آیا جب ایک 13 سالہ لڑلی کو ڈیلیوری بوائے پارسل میں ایسی چیز دے گیا جس کے بعد اس لڑکی کی ماں کو شدید غصہ آگیا۔ اس نے سپر مارکیٹ میں شکایت کردی۔ جس پر انتظامیہ کو اس غلطی پر معافی مانگنی پڑ گئی۔

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق میڈیسن ڈاکٹر نامی خاتون کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جب کہ اس کی 13 سالہ بیٹی گھر پر اپنے والد کا انتظار کر رہی تھی۔

اسی دوران فیملی کی جانب سے سپر مارکیٹ میں آرڈر کیا جانے والا سامان آگیا جس کے اندر سگریٹ کے دو ڈبے نکل آئے۔ ڈلیوری بوائے نے یہ سگریٹ بھی 13 سالہ لڑکی کو دے دیے اور اپنا کام کرکے چلتا بنا۔ جب ہسپتال میں موجود میڈیسن ڈاکٹر کو اس حوالے سے پتا چلا تو اس نے ہنگامہ برپا کردیا اور سپر مارکیٹ میں شکایت کی۔

پہلے تو عمر لڑکی کو سگریٹ کی ڈلیوری دینے کے معاملے پر سپر مارکیٹ نے کان نہ دھرے تاہم خاتون کے میڈیا میں آنے پر سپر مارکیٹ انتظامیہ نے معافی مانگ لی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts