سعودی عرب میں گاڑیاں چوری کرنے والے 5 پاکستانی پکڑے گئے

image

سعودی عرب کے میں چوری کے الزام میں 5 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہر ریاض میں پولیس کی جانب سے کاروائی کی گئی، جس میں 5 پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ان 5 افراد پر ٹرک میں سے سامان چوری کرنے اور گاڑیاں چرانے کا الزام تھا۔ جبکہ 2 سوڈانی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ورک ویزے کے غلط استعمال پر ان 7 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ملوث افراد نے گاڑیوں کےڈھانچوں میں بھی ردوبدل کیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 30 ٹرک، 3 گاڑیاں اورٹوٹے ہوئے اسپئیر پارٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts