مدینہ منورہ سے مسلمانوں کے لیے بڑی خبر ۔۔نمازیوں کے لیے کونسی پابندی ختم کر دی گئی؟

image

مسجد نبویﷺ نمازیوں کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آگئی جس سے نمازیوں کے دل خوش ہوگئے۔

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے مسجدِ نبوی ﷺ کی چھت نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔

کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیوں کے پیش نظر مسجدِ نبوی ﷺ کی چھت پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں تھی۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور نمازیوں کی بڑھتی تعداد کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے بتایا کہ سعودی عرب کے اسکولوں میں 10 دن کی چھٹی کے بعد مسجدِ نبویﷺ میں کئی تعداد میں نمازی آرہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts