جہاز کا سفر عام طور پر لوگ بیٹھ کر ہی کرتے ہیں مگر کچھ مخیر حضرات ایسے بھی ہوتے ہیں جو پیسوں پر اپنے آرام کو ترجیح دیتے ہیں یا پھر انھیں دور کا سفر کرنا ہو تو وہ ایسی فلائٹس بک کرتے ہیں جن میں بیڈروم کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ ان بیڈرومز میں مسافروں کو کون سی سہولیات دی جاتی ہیں۔
بیڈ روم کن ائیر لائنز میں موجود ہوتے ہیں؟
جہاز میں بیڈ روم کی سہولت دنیا کی مہنگی ترین ائیر لائنز جن میں اتحاد ائیر لائن، اماراتس ائیر لائن، سنگاپور ائیر لائن اور قطر ائیر ویز وغیرہ شامل ہیں، میں دی جاتی ہیں۔ ان کا کرایہ بھی کافی ہوتا ہے البتہ سہولیات بھی بے شمار ہوتی ہیں جس کی وجہ سے لمبی سے لمبی فلائٹ میں بھی مسافر تھکتا نہیں بلکہ تازہ دم ہوجاتا ہے۔
[img1
ڈبل بیڈ
یوں تو مختلف ائیر لائنز میں الگ سہولیات دی جاتی ہیں لیکن بنیادی چیزیں تو ہر فلائٹ میں موجود ہوتی ہیں۔ سونے کے لئے آرام دہ بستر دیا جاتا ہے۔ یہاں اگر مسافر چاہیں تو اپنی ضرورت کے حساب سے ڈبل بیڈ والا کمرہ بھی منتخب کرسکتے ہیں۔
سونے کے کپڑے اور سہولیات
ان بیڈرومز میں سونے سے پہلے جہاز کا اسٹاف مسافروں کو سونے کا نرم اور آرام دہ لباس دیتا ہے جس کے ساتھ سوفٹ سلیپرز بھی موجود ہوتے ہیں۔ ٹی وی، میوزک سسٹم اور ایک آرام دہ کرسی بھی موجود ہوتی ہے۔ بیڈ کے ساتھ موجود جہاز کی کھڑکیوں پر پردے پڑے ہوتے ہیں جنھیں ہٹا کر دنیا کا بلندی سے نظارہ کیا جاسکتا ہے۔