پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

image

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ورلڈ اکنامک فورم 2026 کے موقع پر تھائی لینڈ کے وزیرِ خارجہ سہاسک پھوانگ کِیاؤ سے سائیڈ لائن ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور تھائی لینڈ کے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا گیا اور اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور زرعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید وسعت دے کر تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکتا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی گئی اور اس تاریخی سنگِ میل کو دوطرفہ دوستی اور شراکت داری کے استحکام کی علامت قرار دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US