صدر مملکت نے ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججز کی توثیق اور توسیع کی منظوری دے دی

image

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں مختلف ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججز کی توثیق اور مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ، لاہور ہائیکورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل جج توثیق کر دی گئی ہے، جبکہ بعض ججز کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کے مطابق کیے گئے ہیں، جن کا مقصد عدالتی نظام کے تسلسل اور مؤثر کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US