تصویریں پہلیاں بوجھنے کا اچھا زریعہ ہیں کیوں کہ انھیں دیکھ کر انسان بور بھی نہیں ہوتا اور دماغ کی اچھی خاصی کثرت ہوجاتی ہے۔ آج ہم آپ کے لئے ایک ایسی ہی تصویر لے کر آئے ہیں جو دراصل ایک پہیلی ہے اور جس کا جواب آپ کو ڈھونڈنا ہے۔
تصویر دیکھیں اور پہیلی بوجھیں
اوپر دی گئی تصویر کو غور سے دیکھیں۔ ان تصاویر میں دو لڑکیاں بیوٹی پارلر میں بال کٹوانے آئی ہیں۔ ان کے بال کاٹنے کے لئے بھی 2 بیوٹیشن موجود ہیں جن کے ہاتھ میں قینچی بھی ہے اور وہ بس بال کاٹنے ہی والی ہیں۔ البتہ ان بیوٹیشنز میں سے ایک جعلی ہے۔ کیا آپ اس تصویر کو غور سے دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ کون سی بیوٹیشن جعلی ہے؟
نقلی بیوٹیشن کون؟
امید ہے آپ اس کا جواب بتانے میں کامیاب ہوگئے ہیں لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو چلیے ہم ہی بتا دیتے ہیں۔ ان میں سے ہرے لباس والی بیوٹیشن جعلی ہے۔ یہ ہم نے کیسے پتا لگایا؟ اس کے لئے اس کے ہاتھ می پکڑی ہوئی بوتل کو غور سے دیکھیں۔ وہ کیڑے مارنے والا اسپرے ہے جو بالوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے جبکہ اصلی بیوٹیشن کے ایک ہاتھ میں بال کاٹنے والی قینچی اور دوسرے ہاتھ میں کنگھا ہے۔