بیٹے نے دنیا میں بڑا ثواب کما لیا ۔۔ اللہ کے گھر بوڑھی ماں کو پیٹھ پر بٹھا کر عمرہ کرتے خوش قسمت شخص کی دل چھو لینے والی ویڈیو

image

بوڑھی ماں کی خدمت و فرمانبرداری کا ثواب گویا حج و عمرہ اور جہاد کے برابر ہوتا ہے۔ اور اگر ماں کی خدمت کا موقع اللہ کے پاک گھر حرمین شریفین میں عمرہ کرنے کے دوران ملے تو وہ شخص کتنا خوش قسمت ہوگا جسے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیٹے کی ماں کو پیٹھ پر بٹھا کر عمرہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر لوگ پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان بیٹے نے اپنی بوڑی ماں کو پیٹھ پر بٹھایا۔ بیٹے کی ماں اطمینان کے ساتھ مسکراتے ہوئے اس کی پیٹھ سے لپٹ گئی اور اس نے وہ عمرہ شروع کر دیا۔

ویڈیو میں آگے دیکھا جاتا ہے کہ اس آدمی کے پیچھے ایک اور شخص موجود ہے جو بوڑھی خاتون کے پیچھے پیچھے چل رہا ہے تاکہ انہیں گرنے سے بچا سکے۔

ویڈیو کو ہزاروں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس کوش قسمت بیٹے کی تعریفیں کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US