سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کی خوب دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جس میں گاؤں دیہات کے دو بوڑھے پہلی بار فضائی سفر کر رہے تھے، اس سفر کے دوران دونوں کے تاثرات، جذبات اور احساسات نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ پہلی بار دبئی کا فضائی سفر کرنے والے گاؤں کے لوگ ائیرپورٹ پر بھی حیران ہو گئے تھے۔
چونکہ سفر کی پہلی منزل ائیرپورٹ تھی تو ائیر پورٹ پہنچ کر دونوں بزرگ پہلے تو بہت پُر جوش تھے کہ ہمیں بہت مزاح آنے والا ہے، تاہم دوران پرواز کیا ہوا؟ اس نے سب کی دلچسپی حاصل کی۔
سب سے پہلے تو ائیرپورٹ کے ویٹنگ لاؤنج میں ہی کھانا پیش کیا گیا، تو دونوں بزرگ حیران بھی ہوئے کیونکہ انہیں بتایا گیا کہ ائیرپورٹ پر بھی کھانا ملے گا اور دوران پرواز جہاز میں بھی۔
تو ایک بوڑھے نے فورا کہا کہ ائیرپورٹ پر ہی پیٹ پوجا کر لیتے ہیں، تاکہ جہاز میں نہ کھا سکیں، کیونکہ اس دوران الٹیاں ہو سکتی ہیں۔ ایک موقع پر بوڑھے شخص نے یہ تک کہہ دیا کہ ہم پروں پر بیٹھے ہیں کیا؟ دراصل وہ جہاز کے بڑے پروں کو دیکھ کر حیران تھے۔
اور پھر زنگر برگر سے پیٹ پوجا کی گئی، بڑے برگر کو دیکھ کر دونوں بوڑھے حیران تو تھے، تاہم لطف اندوز بھی ہوئے۔ جس کے بعد جہاز میں جب دونوں بوڑھے بیٹھے تو ایک تو پُر جوش دکھائی دے رہا تھا، تاہم دوسرا سہما ہوا اور غیر مطمئن دکھائی دے رہا تھا۔
اور چہرے کے تاثرات کے ساتھ ہی اظہار بھی کیا کہ نیند نہیں آ رہی ہے، عجیب سی طبیعت ہو رہی ہے۔ لیکن اس سب میں انہیں ایک ایسا احساس بھی ہو رہا تھا جو کہ ناقابل بیان تھا۔
پھر جب کھانا پیش کیا گیا تو اسے دیکھ کر بھی کافی حیرانگی کا اظہار کیا گیا کیونکہ چائے کے ساتھ موجود چمچ اتنا چھوٹا تھا کہ فورا کہا کہ یہ بچوں کے شربت کا چمچ دے دیا ہے مجھے۔
جہاز جیسے جیسے فضاء میں جا رہا تھا، بوڑھے شخص کے اوسان بھی خطا ہوتے محسوس ہو رہے تھے کیونکہ انہیں ڈر لگ رہا تھا، جبکہ دوسرا شخص نہایت ہی پر اعتماد طریقے سے اس سفر کے مزے لے رہا تھا۔