بیٹے کو تو بچا لیا مگر خود استپال چلے گئے ۔۔ لخت جگر کی جان بچانے والے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ کیا ہوا؟

image

مشہور سیاست دان اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ویسے تو سب میں مقبول ہیں، تاہم ان دنوں انہوں نے سب کی توجہ پھر حاصل کر لی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے اہم رہنما اور جنوبی پنجاب کے سینئر ترین رہنماؤں میں شمار کیے جانے والے سیاسی رہنما یوسف رضا گیلانی اس وقت علاج معالجے کی غرض سے امریکہ میں ہیں، جہاں سے ان کی ایک تصویر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

ان دنوں سابق وزیر اعظم امریکہ میں اپنے ہرنیہ کے آپریشن کے سلسلے میں موجود ہیں، جہاں ان کا علاج بھی جاری ہے، اس تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مریض والے کپڑے پہنے آرام کر رہے ہیں۔

۔ جب بیٹے علی حیدر گیلانی اغواء ہوئے تھے تب بھی میاں اور بیوی ایک دوسرے کا سہارا بنے ہوئے تھے۔ دونوں ایک دوسرے کو ہمت دے رہے تھے۔

یہ سب والد اور والدہ کے صبر کا نتیجہ اور دعاؤں کا صلہ تھا کہ علی حیدر بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے۔ لیکن جب والدہ نے بیٹے کو دیکھا تو بے ساختہ رو پڑیں تھیں، وہ اس حد تک رو رہی تھیں کہ بیٹے نے کہا کہ بس اب میں آگیا ہوں۔

یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ جب بیٹا اغواء ہوا تھا تو ہر پل بیٹے کی یاد آتی تھی، چونکہ ان دنوں رمضان بھی تھے تو سابق وزیر اعظم بیٹے کی کمی شدت سے محسوس کرتے تھے، مگر اپنی تشویش کو اہلیہ پر ظاہر نہیں ہونے دیتے تھے۔ سابق وزیر اعظم اپنی اکلوتی بیٹی فضا سے بے حد محبت کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US