عامر لیاقت کی پہلی اور سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم عامر لیاقت نے مرنے سے پہلے وصیت کی تھی کہ ان کاپوسٹ مارٹم نہ کروایا جائے یہی وجہ ہے کہ ہم نے ان کا پوسٹ مارٹم رکوا دیا۔
عامر کا کیس اپنے پیسوں سے لڑ رہی ہوں
بشریٰ اقبال نے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ دانیہ کی والدہ کے الزامات سن کر ہنسی آتی ہے کیوں کہ عامر کی جائیداد کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ ان کا گھر ابھی بھی سیل ہے اور ان کا کیس میں اپنے پیسوں سے لڑ رہی ہوں۔
اصل جائیداد میرے پاس ہے
مرنے کے بعد پہلی بار عامر لیاقت کی وصیت کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عامر کے دوست ثاقب ہیں ان کے پاس عامر نے اپنی وصیت خود لکھوائی تھی کہ کچھ بھی ہوجائے پوسٹ مارٹم نہ کروانا جبکہ انتقال کے بعد ان کے جسم پر کوئی زخم وغیرہ نہیں دیکھا گیا اس وجہ سے ان کے بچوں کا فیصلہ تھا کہ ان کے والد کو اس تکلیف دہ عمل سے نہ ہی گزارا جائے جبکہ عامر کی اصل جائیداد ان کے بچے ہیں جو میرے پاس ہیں۔