خبردار، کراچی کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ عالمی ادارے نے زلزلوں سے متعلق خوفناک پیشن گوئی کر دی

image

پاکستان میں 2023 کے شروعات سے اب تک 5 سے زائد زلزلے آ چکے ہیں، اگرچہ یہ زلزلے کم شدت کے ہیں، تاہم یہ ایک خطرناک پیشن گوئی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، جو کہ گزشتہ سال کی گئی تھی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

جمعرات کے روز ملک کے مخلتف شہروں کی کمزور شدت کے زلزلے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں کی جانب سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقام کو چل دیے۔

آج آنے والا زلزلہ 5 اعشاریہ 1 شدت کا تھا جس کا مرکز پاکستان اور افغانستان کا بارڈر تھا، تاہم اس کی شدت اسلام آباد اور روالپنڈی میں بھی محسوس کی گئی۔

GeoHazardsInternational نامی ادارے کی جانب سے ایک اہم پیشن گوئی کی گئی ہے، یہ ادارہ زلزلوں سے متعلق پیشن گوئی اور تجزیہ پیش کرتا ہے۔

ساؤتھ ایشیاء ریجن کے کو آرڈینیٹر ہری کمار کی جانب سے کہنا تھا کہ جس طرح نیپال میں7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، اسی قسم کا زلزلہ نیپال کے مختلف اضلاع، پاکستان، بھارت اور بھوٹان میں بھی آ سکتا ہے، جو کہ شدید تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔

ہری کمار کے مطابق درج ذیل ممالک اس وقت زلزلے کی ہٹ لسٹ پر موجود ہیں، دوسری جانب اسی ادارے کے صدر برین ٹکر کہتے ہیں کہ امریکہ، نیوزی لینڈ، جاپان، ترکیہ (استنبول) اور چلی بھی ہٹ لسٹ پر موجود ہیں، جہاں زلزلہ پیدا کرنے والی ٹیکٹونک پلیٹس موجود ہیں۔

دوسری جانب صدر نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ انڈونیشیاء کے شہر پڈانگ، پاکستان کے کراچی اور ایران کے تہران میں شدید تباہی ہو سکتی ہے، جو کہ معاشی طور پر ان شہروں کو بدتر بنا سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US