بھارت کا ایک اور کھانسی کا شربت خطرناک قرار

image

نیویارک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت میں تیار کردہ ایک اور کھانسی کے شربت کو صحت کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں تیار کردہ کھانسی کے شربت کے جن نمونوں کا تجزیہ کیا گیا ان میں خطرناک حد تک ڈائتھیلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائیکول نامی مرکب موجود تھے۔

کھانسی کے شربت میں پائے جانے والے دونوں زہریلے کیمیکل انسانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اور یہ موت کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

کھانسی کا یہ مضر صحت شربت بھارتی پنجاب میں واقع کیو پی فارماکیم لمیٹڈ نامی کمپنی تیار کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بھارت نے ادویات بنانے والی ایک کمپنی کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا تھا کیونکہ اس کمپنی کے تیار کردہ کھانسی کے شربت کی وجہ سے ازبکستان میں 18 بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US