فیصل آباد کی ڈی ٹائپ کالونی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں مونگ پھلی اٹھا کر کھانے پر گاہک نے ریڑھی والے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ریڑھی والا موقع پر جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزم مدثر نے پیسے دیے بغیر ریڑھی سے مونگ پھلی اٹھا کر کھا لی۔ جب فروش نے اسے منع کیا تو ملزم نے فائرنگ کر دی۔
واقعے کے بعد ورثا اور مقامی افراد نے شدید احتجاج کیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی معلومات کے لیے فوری طور پر متعلقہ تھانے سے رابطہ کریں تاکہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔