خریدنے سے پہلے اصلی اور نقلی شہد کا پتا کیسے لگائیں؟ پہچان کے 3 آسان طریقے جانیں

image

غذائیت، لذت اور فوائد سے بھرپور شہد بچے ڈبل روٹی پر لگا کر ناشتے میں کھانا پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اسے میٹھے کے متبادل کے طور پر استعمال کرتے ہیں. البتہ اس کا فائدہ تب ہی ہے جب اصلی شہد کا استعمال کیا جائے. اس آرٹیکل میں ہم آپ کو خریداری کے سے پہلے ہی اصلی اور نقلی شہد کی جانچ کے کچھ طریقے بتا رہے ہیں۔

شہد کو تھوڑا سا انگوٹھے یا انگلی پر رکھ کر ہاتھ کو الٹا کردیں۔ اگر ٹپکنے لگے تو سمجھ جائیں کہ یہ شہد جعلی ہے کیونکہ اصلی شہد گاڑھا ہوتا ہے۔

ایک گلاس پانی میں ایک چمچ حل کریں. اگر شہد حل ہوجائے تو اس کا مطلب کے وہ جعلی ہے کیونکہ اصلی شہد اپنے گاڑھے پن کی وجہ سے گلاس کی تہہ میں چلا جاتا ہے لیکن پانی میں نہیں گھلتا.

ماچس کی تیلی کو شہد میں ڈبو کر جلائیں. اگر تیلی جل اٹھے تو سمجھ جائیں کہ شہد خالص ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US