کان کے اس حصے کو دبانے سے سر کا درد بھی فوری کم ہوجاتا ہے۔۔ صرف 3 منٹ میں کان کے مساج کا انوکھا طریقہ جو کئی تکلیفوں سے نجات دے

image

جسم کے مختلف حصوں میں کچھ ایسے پریشر پوائینٹس ہوتے ہیں جنھیں دبانے سے اعضاء کا درد جاتا محسوس ہوتا ہے۔ سر پر یا پیر پر مساج کرواتے ہوئے آپ کو بھی کبھی نہ کبھی یہ احساس ہوا ہوگا. البتہ آج ہم آپ کو کان پر مساج کے ذریعے مختلف تکلیفوں سے نجات کے کچھ ٹپس دے رہے ہیں.

کان کی لو کو ہلکے ہاتھوں سے اوپر اٹھائیں اور انگوٹھے سے ہلکے ہلکے کان کی پچھلی جانب مساج کریں۔

اپنے کان کے اوپری حصے کو آہستہ سے کھینچیں، اسے اپنے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے پکڑیں۔ اپنے کان کے بیرونی کنارے تک جاتے ہوئے آہستہ آہستہ اپنی انگلیوں کو آگے پیچھے رگڑیں۔

کان کہ مختلف حصوں کو کچھ سیکنڈز تک دبائیں.

یہ مساج کم سے کم 3 منٹ تک کریں۔

کان کے مساج سے جسم کو سکون ملتا ہے اور سر کی جانب خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جس سے نیند آنے میں مدد ملتی ہے.

اس سے وزن کم کرنے میں بھی تیزی آتی ہے.

اگر سر میں درد ہو تو کچھ منٹ کان کا مساج کریں آپ خود دیکھیں گے کہ منٹوں میں سر درد کی تکلیف میں واضع کمی آئی ہے.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US