کچھ لوگوں کو املوک کھانے میں مشکل لگتا ہے کیونکہ بہت زیادہ گلا ہونے کی وجہ سے یہ پھل گر بھی جاتا ہے. البتہ اس لذیذ پھل کا ملک شیک بنا کر بھی پیا جاسکتا ہے جس کا طریقہ ہم آپ کو بتائیں گے۔
4 گلاس ملک شیک بنانے کے لئے 2 املوک لیں اور 4 گلاس دودھ. سب سے پہلے املوک کو دھو کر چھیل لیں اور اس کے درمیان کا سخت حصہ کاٹ کر الگ کر لیں۔ اب اس کو کاٹ کر دودھ کے ساتھ گرائنڈ کر لیں۔ اس میں چینی ڈالنے کی ضرورت نہیں لیکن آپ ڈالنا چاہتے ہیں تو ملا لیں۔ لیجیے لذیذ اور صحت بخش املوک ملک شیک تیار ہے. اس کو ہمیشہ تازہ بنا کر پئیں۔
املوک میں موجود عناصر جلد اور چہرے کو تازہ دم رکھتے ہیں جس سے جھریاں نہیں پڑتیں اور بڑھتی عمر محسوس نہیں ہوتی.
فائبر کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں مفید ہے۔
وٹامن اے اور ای کی بہتات سے یہ آنکھوں کے لئے بہترین ہے۔
بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھتا ہے جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے.
یہ پھل قبض ختم کرتا ہے۔