ذہنی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے تصویروں کے زریعے پہیلیاں بوجھنا نہ صرف ایک اچھی ورزش ہے بلکہ یہ تفریح بھی ہے۔ ان تصاویر میں کبھی پیغام چھپے ہوتے ہیں تو کبھی ان میں کچھ چیزیں چھپی ہوتی ہیں جنھیں مقررہ وقت پر ڈھونڈنا ذہانت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
اس تصویر میں آپ صرف 10 سیکنڈ میں 9 چہرے پہچاننے ہیں۔ اگر تو آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ہم آپ کی ذہانت کے قائل ہوجائیں گے۔ ہوسکتا ہے آپ کچھ چہرے ڈھونڈ سکیں لیکن 9 شکلیں نہ تلاش کر پائیں۔ اس صورت میں آپ کو تصویر کو ایک بار پھر مختلف انداز سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ کچھ چہرے الٹے ہیں، کچھ ایک کے اوپر ایک اور کچھ تو چھپے ہوئے بھی ہیں۔
گر آپ نے اس تصویر میں 5-7 چہرےتلاش کر لئے ہیں تو آپ کو ایک اعلی IQ والا شخص مانا جائے گا اور اگر آپ نے کامیابی کے ساتھ ان میں سے سبھی 9 چہروں کو تلاش کر لیا ہے، تو آپ کے پاس مشاہدے کی تیز مہارت ہے، اور آپ کے لیے کوئی پہیلی مشکل نہیں۔