پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا گیا

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے جہاں انہوں نے وکلا سے خطاب کیا اور میڈیا سے بھی گفتگو بھی کی۔

ذرائع نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر انہیں جی پی او چوک سے حراست میں لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US