خصوصی بچوں کیلئے جامع تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، عارف علوی

image

 صدر مملکت عارف نے کہا ہے کہ ملک بھر کے اسکولوں میں خصوصی بچوں کیلئے جامع تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

گورنر ہاؤس میں کراچی کے نجی اسکولوں اور این جی اوز کے زیر ِانتظام اسکولوں کے نمائندوں سے ملاقات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسمانی صلاحیت ، سماجی و اقتصادی پس ِمنظر سے قطع نظر تمام بچوں کو یکساں تعلیمی مواقع میسر کرنا ہوں گے۔

نجی اسکول ، فلاحی تنظیمیں معذوری کے حامل بچوں سمیت سب کیلئے تعلیم تک رسائی بڑھانے میں حکومتوں کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ جامع نصاب میں متنوع تدریسی طریقوں ، معذوری کے حامل طلباء کی ضروریات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔تعلیمی اداروں کو ریمپ، لفٹ اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی یقینی بنانی چاہیے ۔

صدر مملکت نے جامع تعلیم پر ایک بنیادی چارٹ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ چارٹ میں جامع تعلیم کے تمام بنیادی پہلوؤں کو شامل کیا جانا چاہیے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US