ہاردیک پانڈیا سے طلاق لینے پر نتاشا کو ان کی کتنی دولت ملے گی؟ علیحدگی کے بعد پہلی پوسٹ شئیر کردی

image

"سالگرہ مبارک میرے کوولی بوولی۔ خدا تمہیں ہمیشہ خوش رکھے میرے چھوٹے سے کدو"

یہ کہنا ہے نتاشا کا جنھوں نے بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا سے حال ہی میں علیحدگی اختیار کی ہے. نتاشا اسٹینکوچ نے علیحدگی کے بعد پہلی پوسٹ بیٹے اگاستیا کے متعلق ڈالی اور ان کو سالگرہ کی مبارکباد دی.

واضح رہے کہ نتاشا اپنے بیٹے اگاستیا کے ساتھ بھارت چھوڑ کر سربیا جاچکی ہیں. البتہ بیٹے کے حوالے سے دونوں کا کہنا ہے کہ وہ مل کر بیٹے کی پرورش کریں گے.

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہاردیک پانڈیا اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان طلاق کے بعد ہاردیک کی لگژری لائف خطرے میں پڑنے والی ہے. ہاردیک پانڈیا 90 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ نتاشا اسٹینکووچ کے اثاثوں کی مالیت 20 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ البتہ علیحدگی کے بعد نتاشا کو ہاردک کی 70 فیصد جائیداد مل جائے گی. نتاشا نے اس حوالے سے ایک اسٹوری بھی شیئر کی تھی کہ کوئی بہت جلد سڑک پر آنے والا ہے.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US