کراچی میں بارش اور بجلی کی طویل بندش نے نہ صرف عام شہریوں بلکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی پریشان کر دیا ہے۔
منگل کی صبح سے شہر کے 550 فیڈرز پر بجلی معطل ہے سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر حکام سے بجلی بحال کرنے کی اپیل کر دی۔
سابق کپتان سرفراز احمد نے انسٹاگرام پر اسٹوری لگا کر حکام سے اپیل کی کہ بفر زون کی بجلی بحال کرو، 10 گھنٹے ہوگئے ہیں، UPS بھی بند ہوگیا ہے۔