زندگی بہت چھوٹی ہے.. عمر اکمل کا زندگی انجوائے کرنے کا دلچسپ انداز! دیکھیں

image

آج تک آپ نے کئی بار سنا ہوگا کہ زندگی مختصر ہے لیکن عمر اکمل نے اس محاورے کو اتنی سنجیدگی سے لیا ہے کہ دیکھنے والے ہنس پڑے.

کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عمر اکمل نے پھولوں والے گلابی کو آرڈ لباس میں اپنی تصویر شیئر کی ہے۔ جبکہ پوسٹ کا کیپشن دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بورنگ ملبوسات پہننے کے لیے زندگی بہت چھوٹی ہے"

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر اکمل اپنے گھر کے گارڈن میں انتہائی خوشگوار موڈ میں کھڑے ہیں اور کسی نامناسب کمنٹ سے بچنے کے لئے انھوں نے اپنا کمنٹ سیکشن بھی بند کردیا ہے.

البتہ عمر اکمل کی یہ منفرد تصویر وائرل ہوچکی ہے. جہاں کچھ لوگ عمر اکمل کے لباس کا مذاق اڑا رہے ہیں وہیں ایسے لوگ بھی ہیں جو ان کو مرضی سے جینے اور ثابت قدم رہنے پر سراہ رہے ہیں.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US