ایک ماہ کم تو تین ماہ اضافی بل ۔۔ بجلی کی قیمتوں میں کیا نئی تبدیلی کی گئی؟

image

عوام پر ریلیف کے نام پہ ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، بجلی صارفین سے ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں اضافی بل وصول کئے جائیں گے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نیپرا نے سمری وفاقی حکومت کوبھجوادی ہے۔

بجلی مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔

دوسری جانب نیپرا کا کہنا ہے کہ، صارفین کو ستمبرکے بلوں میں 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US