کیا آپ کے خون میں بھی چربی ہے؟ کولیسٹرول کم کرنے کے حیران کن طریقے

image

کولیسٹرول جسم کے مختلف افعال کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، لیکن اس کی زیادہ مقدار صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ اس مضمون میں کولیسٹرول کی بلند سطح کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے طریقوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے، جو مجموعی صحت پر منفی اثرات ڈالتا ہے۔ زیادہ کولیسٹرول دل، جگر اور ہڈیوں کے مسائل کے علاوہ سینے میں درد، دل کے دورے اور فالج جیسے امراض کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔

کولیسٹرول ایک سٹیرایڈ ہارمون ہے جو تناؤ اور خون میں گلوکوز کی کمی کے باعث جسم میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ ہارمون خون کو گاڑھا کرنے اور مدافعتی نظام کو کمزور کرنے میں کردار ادا کرتا ہے، جس سے جسم مختلف انفیکشنز اور بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کولیسٹرول کی زیادتی دل کی بیماریوں اور شریانوں میں چربی جمنے کا باعث بنتی ہے، جس سے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ کولیسٹرول مدافعتی نظام کو کمزور کر کے جسم کو انفیکشن اور بیماریوں کے لیے زیادہ حساس بنا دیتا ہے۔

احتیاط اور علاج:

کسی بھی بیماری سے بچنے کے لیے احتیاط بہترین علاج ہے۔ اپنی روزمرہ زندگی میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں لا کر کولیسٹرول کی سطح کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔

ورزش:

باقاعدگی سے ورزش کرنے سے کولیسٹرول کی سطح کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ روزانہ ورزش کرتے ہیں، ان میں اچھے کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

صحت بخش غذا:

غذا میں پھل، سبزیاں اور دالیں شامل کرنا کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جوس کی بجائے پورا پھل کھانا زیادہ فائدہ مند ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور پھل جیسے کہ سنگترہ، لیموں اور بیریز کو خوراک کا حصہ بنائیں۔

پالک:

ہرے پتوں والی سبزیوں، خاص طور پر پالک کا استعمال کولیسٹرول کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ پالک میں لوٹین نامی اینٹی آکسیڈینٹ ہوتا ہے جو خون میں خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور شریانوں میں چربی کے ذخائر کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

سیب

سیب میں موجود قدرتی فائبر جسم سے اضافی کولیسٹرول کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روزانہ ایک یا دو سیب کھانے سے کولیسٹرول کی سطح کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے اور یہ موٹاپے سے بچاؤ میں بھی مددگار ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US