اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے۔۔ ریکٹر اسکیل پر کیا شدت تھی؟

image

اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ڈی جی خان کے قریب واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکے لاہور، ملتان، فیصل آباد، میانوالی اور بھکر سمیت مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے۔ کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چنیوٹ، حافظ آباد، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ جیسے علاقوں میں بھی زلزلے کے اثرات دیکھے گئے۔

سرگودھا، جھنگ، ساہیوال، چیچہ وطنی، میانوالی، تلہ گنگ، چکوال، اور دیگر کئی شہروں میں لوگوں نے خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کیا۔

تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US