پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیٰ صدیق انتقال کر گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ دیر قبل یہ افسوسناک خبر شیئر کی ہے۔
شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر کی تصویر پوسٹ لگا کر نیچے کیپشن میں یہ خبر دیتے ہوئے لکھا کہ،
"میرے شوہر یحیٰ صدیقی انتقال کر گئے ہیں۔ آپ سب سے درخواست ہے ان کے لیئے سورہ فاتحہ پرھ کر ان کی مغفرت کے لیئے دعا کریں۔"
واضح رہے گزشتہ چند ماہ سے ان کے شوہر شدید بیمار تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا کینسر کا علاج چل رہا تھا۔ لیکن آج وہ اس موذی مرض سے جنگ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔