چوانڈو ٹین ایک سنگاپور کے فوٹوگرافر ہیں جو دیکھنے میں لگ بھگ پچیس سال کے نوجوان لگتے ہیں، لیکن یہ صرف نظروں کا دھوکا ہے! ان کی اصل عمر تو کچھ اور ہی ہے۔
ویسے کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں تصویر میں دکھنے والے اس شخص کی صحیح عمر کیا ہوگی؟
درحقیقت چوانڈو ٹین کی عمر 58 سال ہے۔
اور حیران کن بات تو یہ ہے کہ انہوں نے اپنی جوانی کو برقرار رکھنے کے لیے نہ تو کوئی سرجری کرائی ہے اور نہ ہی کوئی خاص اسکن کئیر پروڈکٹس استعمال کئے ہیں۔ ان کی صحت کا راز سیدھی سادی باتوں میں چھپا ہے، جن پر وہ مسلسل عمل کرتے ہیں۔
چوانڈو کی خوراک کا اہم حصہ پروٹین اور فائبر ہے۔ وہ ناشتے میں انڈے اور دودھ لیتے ہیں، دوپہر کے کھانے میں گوشت، چاول اور سلاد کھاتے ہیں، اور رات کے کھانے میں ہلکا کھانا ترجیح دیتے ہیں۔ وہ پانی کو روزانہ باقاعدگی سے پیتے ہیں اور شراب یا کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کرتے ہیں۔ چائے یا کافی بھی صرف ایک بار دن میں پیتے ہیں اور رات کو جلد سونے کی عادت ہے۔
چوانڈو کی روٹین میں ورزش بھی اہم حصہ ہے۔ وہ ہر دن دو بار نہاتے ہیں اور ہفتے میں چار دن ویٹ لفٹنگ اور تین دن سوئمنگ کرتے ہیں۔ ان کا کارڈیو ٹریننگ بھی بہت ضروری ہے، جو وہ ہر روز کرتے ہیں۔ نیند کی بھی ایک خاص مقدار ہے، وہ روزانہ سات گھنٹے کی نیند لیتے ہیں اور اس روٹین کی سختی سے پیروی کرتے ہیں۔
چوانڈو کی شخصیت بھی آرام دہ ہے۔ وہ دوسروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کرتے اور اپنی زندگی کے فیصلے خود کرتے ہیں۔ وہ اپنی تمام ضروریات کا خیال رکھتے ہیں، چاہے وہ کھانا پکانا ہو یا کپڑے استری کرنا۔ وہ ہمیشہ اپنی ذات پر انحصار کرتے ہیں اور جو کام پسند نہ ہو وہ نہیں کرتے۔