آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,100 روپے کا نیا اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا اب 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے تک جا پہنچی ہے، جس میں 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا، جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر مہنگا ہو کر 3,356 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔