کسٹم حکام کی کاروائی ،چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

image

کسٹمز حکام کے مطابق بلوچستان سے کراچی اور کراچی سے حیدرآباد آنے جانے والے راستوں پر نگرانی کی جارہی تھی ، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی 3 گاڑیوں پر کارروائی کی گئی جس میں ایک ٹرک سے 63 لاکھ روپے مالیت کی 1710 کلو گرام اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ہوئی.

تحویل میں لئے گئے دوسرے ڈمپر سے 3900 کلوگرام چھالیہ ملی ، مالیت 8.1 ملین روپے ہے اور تیسری کاروائی میں ٹرک سے 2940 کلوگرام چھالیہ برآمد ہوئی ، مالیت 12.2 ملین روپے تھی ، کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران ضبط کی گئی غیر قانونی و غیر ملکی چھالیہ کی مجموعی مالیت 26.6 ملین روپے سے زائد ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts