لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کی اموات کے معاملے پر درج ایف آئی آر میں نامزد بلڈنگ مالک تاج محمد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق اب تک مذکورہ مقدمہ میں گرفتار ہونے والے ملزمان کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کا دوسرا مالک رحیم بخش پہلے ہی پکڑا جاچکا ہے جبکہ ایس بی سی اے افسران سمیت 9 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تاج محمد اور رحیم بخش کو گرنے والی عمارت آبائی جائیداد کے طور پر ملی تھی، جائیداد پر بنائی گئی عمارت کے 2 بلاکس تھے۔
پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے۔
یاد رہے کہ لیاری بغدادی میں گرنے والی عمارت سے متصل عمارت کو بھی منہدم کیے جانے کا کام جاری ہے۔