پولیس نے خفیہ اطلاع پر وکیل سوسائٹی اسکیم 33 کے قریب کارروائی ملزمان کو گرفتار کیا,سچل تھانے میں گرفتار ملزمان میں شہباز ولد نور محمد، شفقت ولد علی گل ، زاکر ولد ریاض ، علی ولد عبد الحفیظ ، مدثر ولد عبد العزیز اور اسلام دین ولد گل حسن شامل ہیں.
پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزموں کی عمر 18 سال سے کم ہے، کسی بھی ملزم کا شناختی کارڈ نہیں بنا، گرفتار ملزموں سے 2 پستول ، موبائل فونز، نقدی اور 4 موٹر سائیکل برآمد ہوئیں ، ایک موٹرسائیکل اسلحے کے زور پر چھینی گئی تھی جس کا مقدمہ تھانہ سچل میں درج ہے، برآمد شدہ دوسری موٹر سائیکل تھانہ شارعِ فیصل کے علاقے سے سرقہ ہوئی تھی۔
جبکہ دیگر دو موٹر سائیکلوں کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، ملزمان نے دورانِ تفتیش سچل اور سہراب گوٹھ کے علاقے میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا، جسکی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہے، ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔