شعیب سڈل کمیشن کے خط پر چیف سیکریٹری سندھ نے تمام صوبائی محکموں کو خط لکھ دیا، تمام محکمے اس بات کو یقینی بنائیں کہ عارضی ملازمین کو کم از کم اجرت دے رہے ہیں۔
خط میں پوچھا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے جو کم از کم اجرت مقرر کی ہے تمام محکمے وہ اجرت دے رہے ہیں یا نہیں؟، صوبائی محکمے، ان کے ماتحت ادارے، خود مختار ادارے اور نیم خود مختار ادارے کم از کم اجرت کے فیصلے پر عمل کررہے ہیں یا نہیں ؟
تمام صوبائی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کم از کم اجرت پر عمل کرنے سے متعلق رپورٹ حکومت سندھ کو ارسال کریں تاکہ شعیب سڈل کمیشن کو آگاہ کیا جاسکے۔
چیف سیکریٹری نے پوچھا کہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے 5 فیصد کوٹہ پر عمل کررہے ہیں یا نہیں۔۔۔؟ تمام صوبائی محکمے اپنی بھرتیوں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ پر عمل کرنے کی رپورٹ ارسال کریں۔
شعیب سڈل کمیشن ہر تین ماہ میں اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کراتا ہے۔ کمیشن اقلیتوں کی جائیدادوں اور ملازمتوں کے کوٹہ کے تحفظ کی رپورٹ ہر صوبے سے لیتا ہے۔