خواجہ شمس السلام کا قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا ! دیکھیں

image

“میں عمران آفریدی، شہید ہیڈ کانسٹیبل نبی آفریدی کا بیٹا۔ آج سے ٤ سال پہلے میرے والد اور خواجہ شمس اسلام کے درمیان دوستی تھی لیکن پھر 35 لاکھ روپے کے تنازعے پر شمس السلام نے میرے والد کو اغوا کیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا یہاں تک وہ نفسیاتی مریض ہوگئے۔“

سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ملزم عمران آفریدی کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں نہ صرف اس نے گزشتہ روز معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا اعتراف کیا بلکہ اس کی وجوہات بیان کرتے ہوئے مقتول پر الزام بھی عائد کیے۔

ملزم عمران آفریدی کا کہنا ہے والد کے قاتل شمس الاسلام کو سزا دلوانے کی کوشش کی مگر انصاف نہیں ملا کیونکہ وہ ایک طاقتور وکیل تھے لہٰذا مایوس ہوکر اور اذیت سہتے سہتے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوا۔ البتہ اس سے میرے گھر والوں کا کوئی لینا دینا نہیں جبکہ میں ایک پر امن شہری تھا لیکن مایوسی نے مجھے مجرم بنا دیا جس کا مجھے دکھ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف وکیل خواجہ شمس السلام کو مسجد میں قتل کردیا گیا تھا بعدِ ازاں قاتل کی شناخت عمران آفریدی کے نام سے ہوگئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow