گھر کے اندر کیمرا مین کی بیوی قتل۔۔ شوہر کے انکشاف نے کیس کا رخ موڑ دیا

image

سولجر بازار میں گھر سے نجی ٹی وی چینل کے کیمرا مین کی اہلیہ کی گلا کٹی لاش ملی، پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

سولجربازار نمبر 3 میں گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت 37 سالہ کلثوم زوجہ قمر عابدی کے نام سے ہوئی، مقتولہ 7 سالہ بیٹی کی ماں تھی۔ مقتولہ کا شوہر قمر عابدی نجی ٹی وی چینل کا کیمرا مین ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کرائم سین یونٹ کی ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔ پولیس گھر کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کررہی ہے۔

پولیس نے ابتدائی طور پر قمر عابدی کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں،پولیس کے مطابق زیر حراست شوہر کا کہنا ہے کہ وہ صبح 7 بجے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے گھر کو باہر سے تالا لگا کر جاتا تھا تاہم آج اس نے تالا نہیں لگایا تھا۔

پولیس کے مطابق شوہر حراست میں ہے جس سے تفتیش کر رہے ہیں، پوسٹمارٹم ہو رہا ہے جس کی رپورٹ سے بہت ساری چیزیں کلیئر ہوجائیں گی، ورثا کا کہنا ہے کہ تدفین کے بعد مقدمہ درج کروائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US