ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کی قیادت انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، مزید 20 روزہ ریمانڈ منظور

image

کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بلوچ یک جہتی کونسل کی قیادت ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام ملزمان کو مزید بیس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت میں پیش ہونے والوں میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے علاوہ بیبو بلوچ، گلزادی بلوچ، ماما غفار بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی اور بیبرگ بلوچ شامل تھے۔ عدالت نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام افراد کو مزید بیس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا۔ یہ حکم انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کوئٹہ کے جج نے جاری کیا، اور آئندہ سماعت کی تاریخ بھی مقرر کی گئی۔ مقدمے کی آئندہ سماعت بیس روز بعد ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow